: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
برلن،15مارچ(ایجنسی) آج منگل کی صبح ایک چلتی کار دھماکے سے تباہ ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بارودی مواد گاڑی کے ساتھ نصب تھا یا پھر گاڑی کے اندر تھا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں کار کا ڈرائیور، جس کی عمر تینتالیس سال بتائی جاتی ہے، ہلاک ہو
گیا جبکہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ اگرچہ یہ دھماکا ایک مصروف سڑک پر ہوا تاہم کسی اور شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ تاحال اس دھماکے کا پس منظر واضح نہیں ہو سکا ہے۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم اُس کا کہنا ہے کہ تاحال ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ یہ دہشت گردی کی کوئی واردات تھی۔